• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اداروں کا ڈیٹا غیرملکی سیٹلائٹ کمپنی کو منتقل کرنے پر شدید سیکورٹی خدشات کا اظہار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے پاک ڈیٹا کام کی جانب سے سرکاری اداروں کا ڈیٹا متحدہ عرب امارات میں قائم ایک غیر ملکی سیٹلائٹ کمپنی کو منتقل کئے جانے پر شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کر دیا ہے، کمیٹی میں لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (ایل ڈی آئی) کمپنیوں کے ذمے حکومت کے تقریباً 84 ارب روپے واجب الادا ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ، جن میں 24 ارب روپے اصل واجبات جبکہ 60 ارب روپے تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کی مد میں شامل ہیں،پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایل ڈی آئی کمپنیوں سے متعلق 38 مقدمات اس وقت عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

اہم خبریں سے مزید