• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باب المندب پر عالمی تشویش، سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے ملاقات، بحری آمدورفت محفوظ بنانے پر زور

قاہرہ/تہران (اے ایف پی /نیوز ڈیسک/ شاہدنعیم )پاسداران انقلاب نے آبنائےہرمز کے اوپر ایک امریکی ایم کیوون ڈرون مار گرایا ہے جبکہ سعودی بندرگاہ ینبع پر تیل کی لوڈنگ معطل ہوگئی ہے‘ ریاض نے یورپی خریداروں کو ستمبر کے آخر میں ہونے والی خام تیل کی ترسیل منسوخ کر دی ہے۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے تیل سپلائی چند روز میں دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے‘باب المندب اور بحیرہ احمر کے کئی جزائر پر حوثیوں کے کنٹرول کے بعد جہاز رانی سے متعلق عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے‘یورپ اور بحرین کی درخواست پر باب المندب پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا‘ ادھرحوثی جنگجوؤں کے میزائل اور ڈرونز حملوں میں جنوبی سعودی عرب میں 13 شہری زخمی ‘7مکانات اور دوگاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے‘دو فوجی ذرائع کے مطابق یمن میں منگل کو حوثی حملوں میں حکومتی فورسزکے 18اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے مکہ مکرمہ ‘جدہ اور طائف کے گورنریٹس میں ممکنہ حملوں کے الرٹس جاری کئے جنہیں بعدمیں واپس لے لیاگیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قاہرہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی ہے ‘دونوں رہنماؤں نے باب المندب اور بحیرۂ احمر میں بحری آمدورفت کی آزادی اور سکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیاجبکہ ریاض نے متنبہ کیاہے کہ حوثی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا‘سعودی کابینہ نے مملکت میں حوثی حملوں کی مذمت کی ہےجبکہ قطر نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا پہلے ہی ہرمز کی بندش کے اثرات سے دوچار ہے‘ بحیرہ احمر کے جنوبی راستے بند ہونے سے مزید تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے ‘ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے اپنے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیاہے ‘دونوں رہنماؤں کے درمیان ایرانی حملوں اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر تبادلہ خیال کیاگیا‘ایک امریکی عہدیدارکےمطابق امریکی ٹاسک فورس سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور منصوبہ بندی میں مدد فراہم کررہی ہے‘ ایران کے اعلیٰ سکیورٹی چیف محسن رضائی نے واضح کیاہے کہ تہران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بس بات ختم !۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اڈوں کو پہنچنے والا نقصان برفانی تودے کا صرف سرا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ یمن میں ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد سمندری راستے سے جبوتی فرار ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید