• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فیول ریلیف، وفاقی دارالحکومت میں سستے پیٹرول کی فراہمی شروع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز،وفاقی دارالحکومت میں سستے پیٹرول کی فراہمی شروع ہو گئی ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے رات دیر گئے اسلام آباد کے مختلف پیٹرول پمپس کا سرپرائز وزٹ کیا ، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق دریافت کیا، وفاقی وزیر نے عوام کو چند اہم درست رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔

اہم خبریں سے مزید