• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین سے 30 ارب یوآن کی کرنسی سوآپ لائن میں توسیع کی درخواست کریگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2027میں چین کیساتھ30ارب یوان کی کرنسی سوآپ لائن کی مدت ختم ہونے پر اس میں توسیع کی درخواست کریگا،واشنگٹن سے مجوزہ 10ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت کے بارے میں دو ماہ کے اندر جواب ملنے کی توقع ہے، وزارت خزانہ نے غیر ملکی خبررساں ادارےکو وزیر خزانہ کی جانب سے دیئے گئے انٹرویو کو جاری کیا ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کا سفر جاری ہے اور پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے ماڈل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آ ئی ہے۔ ترسیلات زر میں مستحکم اضافے اور آئی ٹی برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ کو فائدہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید