• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ، بڑی صنعتوں کی گروتھ اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

اسلام آباد(رپورٹ ، تنویرہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں مہنگائی بڑھ کر 10.2فیصد ہو گئی جوگزشتہ برس اس عرصے میں 3.6فیصد تھی ،بڑی صنعتوں کی گروتھ 8.93فیصد سے کم ہو کر 3.03فیصد ہو گئی، نیٹ غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ، درآمدات میں 11.1فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 9.2فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 14.7فیصد اضافہ ہوا ، کرنٹ اکاؤنٹ توازن میں بہتری آئی اور 54کروڑ30لاکھ ڈالر کا خسارہ ہے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 85کروڑ30لاکھ ڈالر تھا، وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق دو ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس ریونیو گروتھ میں 3.7فیصد اضافہ ہوا ، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں میں 73فیصد کمی ہوئی ، ترقیاتی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنی عالمی کامیابیوں کو داخلی قوت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید