اسلام آباد (ساجد چوہدری )حمزہ فرخ کو پاکستان کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا پہلا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ، حمزہ فرخ پاکستانی تاریخ کے نوجوان ترین چیئرپرسن مقررہوئے ہیں ، ان کی تقرری دو سال کیلئے ہو گی ، حمزہ فرخ نے آکسفورڈ، اسٹینفورڈ اور ولیم کالج سے تعلیم حاصل کی، وہ فوربز کی 30انڈر 30 فہرست میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔