اسلام آباد(تنویر ہاشمی) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہملک میں ساڑھے 12لاکھ ٹن چینی سرپلس ہے،10لاکھ ٹن چینی فوری برآمد کی جائے ، وقت آگیا ہےکہ شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کر دیا جائے ، کرشنگ سیزن 26-2025 کے اختتام پر اضافی چینی پیدا ہوئی جس کو فوری طور پر برآمد کیا جانا چاہیے۔ حکومت کے سامنے گزارشات پیش کی ہیں ،آئندہ کرشنگ سیزن کی شروعات عنقریب ہیں اور اُس میں تاخیر صنعت اور کسانوں کو تباہ کر دے گی۔