اسلام آباد، کراچی (تنویر ہاشمی، نیوز ڈیسک)سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ در انداز خوارج میں 70فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشتگردوں کی نام، پتے اور خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت ہو چکی ، ہلاک افغان دہشتگردوں کے جنازے آبائی علاقوں میں ہوئے، طالبان رجیم کے عہدیداروں کی بھی جنازوں میں شر کت ، امریکی و نیٹو اسلحہ دہشتگردوں کے استعمال میں، اقوام متحدہ کی رپورٹس میں القاعدہ اور داعش کی افغانستان میں موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں القاعدہ اور داعش کی افغانستان میں موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔