فلسطین میں اسرائیلی مظالم سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات فنڈنگ میں کمی کے باعث روک دی گئیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مالی وسائل کی کمی سے عملہ بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے تحقیقات کا کام مکمل نہیں کیا جاسکتا۔
گذشتہ برس پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غزہ جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے شواہد اور اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر تشدد سے متعلق تحقیقات کی منظوری دی تھی۔
اقوام متحدہ کو اپنے سب سے بڑے عطیہ دہندہ امریکا کی جانب سے فنڈز روکنے پر مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔
امریکا کو اقوام متحدہ فنڈز کے لیے 1 ارب 50 لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے رواں برس اقتدار سنبھالنے کے بعد غیرملکی فنڈنگ روک دی ہے۔