• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: نہر میں پھنسی شارک کو دیکھنے کیلئے 6 لاکھ افراد جمع

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 3.5 میٹر لمبی شارک نہر میں پھنسنے کے بعد شہریوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نہر میں پھنسی شارک کو دیکھنے کے لیے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تقریباً 6 لاکھ افراد پہنچے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شارک کو پہلی بار 18 ستمبر کو نارتھ پورٹ کی ایک تنگ نہر میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے سمندر تک واپس پہنچانے کے لیے حکام نے پانی کے فواروں کی مدد سے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم آپریشن ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق اب حکام جمعے کو جال کی مدد سے شارک کو کھلے سمندر تک پہنچانے کی ایک اور کوشش کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی طور پر شارک کا نام ’بوکانگی‘ رکھ دیا گیا ہے اور بوسان انتظامیہ نے اسے شہر کا اعزازی سفیر بھی قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوریا کے مقامی تہوار ’چوسوک‘ کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کے دوران تقریباً 4 لاکھ 80 ہزار افراد نہر میں پھنسی ہوئی شارک کو دیکھنے آئے، جبکہ عام دنوں میں یہاں ہفتہ وار تعطیلات پر اوسطاً صرف 2 ہزار افراد آتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید