• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

99 سالہ خاتون دنیا کی معمر ترین ونگ واکر بن گئیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک برطانوی خاتون نے اپنی 99ویں سالگرہ ونگ واکنگ کرکے منائی اور اس طرح یہ خطرناک کرتب دکھانے والی دنیا کی معمر ترین شخصیت بن گئیں۔

ہیلگا ڈفی نامی اس معمر خاتون نے بتایا کہ انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے سابق ریکارڈ ہولڈر بیٹی برومیج کو 97 سال کی عمر میں یہ مظاہرہ کرتے ہوئے خبروں میں دیکھا۔

ڈفی کی ونگ واکنگ کا مظاہرہ اصل میں ان کی سالگرہ، 23 ستمبر کو ہونا تھا، تاہم اسے ملتوی کرکے 16 اکتوبر کو منعقد کیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے نے ڈفی کے ریکارڈ کی تصدیق کی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

ریکارڈ قائم کرنے کی اس کوشش کے ذریعے ولٹ شائر اور باتھ ایئر ایمبولینس کے لیے عطیات جمع کیے گئے۔

سابق ریکارڈ ہولڈر بیٹی برومیج نے نئی ریکارڈ ہولڈر کو مبارک باد دی، تاہم اشارہ دیا کہ وہ دوبارہ یہ اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا میں 100 سال کی ہونے کا انتظار نہیں کر سکتی، تاکہ دوبارہ یہ کرتب دکھا سکوں اور اپنا ریکارڈ واپس لے سکوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید