انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں اکثر اچھے خاصے ذہین افراد کا دماغ بھی چکرا دیتی ہیں۔
کچھ لوگوں کو اس طرح کی پہیلیاں حل کرنے میں بہت مزہ بھی آتا ہے اور اگر آپ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کیا غلطی ہے؟
مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچوں کو ناشتہ کروا رہی ہے۔
اگر اس تصویر کا سرسری جائزہ لیا جائے تو اس میں سب کچھ ٹھیک نظر آ رہا ہے مگر اس میں ایک غلطی چھپی ہے۔
آپ کو تصویر کا بغور جائزہ لے کر اس میں چھپی غلطی کی نشاندہی کرنی ہے۔
اس طرح کی پہیلیوں کو حل کرنے سے ناصرف انسان کی ذہانت بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بر وقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کیا آپ کو تصویر میں چھپی غلطی مل گئی؟ اگر نہیں ملی تو کوئی بات نہیں ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ خاتون گلاس میں دودھ ڈال رہی ہے لیکن جس جگ سے وہ گلاس میں دودھ ڈال رہی ہے، اس میں دودھ موجود ہی نہیں ہے اور یہی اس تصویر میں چھپی غلطی ہے۔