اسلام آباد(ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) آن لائن خطرات سے متعلق آگاہی کیلئے ملک بھر کی 165سے زائد جامعات کے سربراہان کو بریفنگ دی ، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منسلک جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ آگاہی سیمینارز اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔