اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) قطر سے ایل این جی لے کر آنے والا جہاز ’’المفیار‘‘ منگل کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد عمانی حدود میں پہنچ گیا ہے، حکام کے مطابق بڑے کیو میکس جہاز سے ایل این جی راستے میں نسبتاً چھوٹے جہاز میں منتقل کی جائے گی، ممکنہ طور پر ’’اجنان‘‘ نامی جہاز کے ذریعے ایل این جی آئندہ 3 سے 5 روز میں پاکستان پہنچ سکتی ہے۔ باخبر اعلیٰ حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ یہ پہلا ایل این جی کارگو ہے جو پاکستان نے قطر سے ایرانی حکام کی مبینہ معاونت سے حاصل کیا ہے۔