کراچی(نیوز ڈیسک، اختر علی اختر)بالی ووڈ کے لیجنڈری اور منفرد اداکارد نانا پاٹیکر75 برس کی عمر میں چل بسے، موت گوا میں گھر پر مبینہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،حکام کا کہنا ہے قانونی کارروائی کے تحت پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا۔انہیں تین نیشنل فلم ایوارڈز اور پدم شری سے نوازا گیا،پرندہ، کرانتی ویر اور سلام بمبئی سے عالمی شہرت حاصل کی۔اگنی ساکشی‘‘، ’’خاموشی،’’دی میوزیکل‘‘، ’’اب تک چھپن‘‘، ’’اپہارَن‘‘، ’’راج نیتی‘‘ اور ’’ویلکم ‘‘بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل تھی۔ 1951میں ریاست مہاراشٹرا میں پیدا ہونے والے نانا پاٹیکر نے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہندی اور مراٹھی فلموں، تھیٹر اور فلم سازی میں کام کیا۔ انہوں نے1978میں فلم ’’گمن‘‘ سے فلمی سفر شروع کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری میں شدت، انفرادیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا، جبکہ اداکار اکشے کمار نے انہیں ان نایاب فنکاروں میں شمار کیا جنہیں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے غیر معمولی انداز اختیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔