کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی میں ایل ایل بی میں 150سے زاہد فیل طلبہ کو پاس کرنے کے میگا اسکینڈل کے واقعہ کے بعد ناظم امتحانات انجینئر محمد یاسر خان کو فارغ کردیا گیا ہے اور شعبہ غذائی علوم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر غفران سعید کو نیا ناظم امتحانات مقرر کردیا گیا ہے۔ ادہر معلوم ہوا کہ نتائج میں تبدیلی کے معاملے کی چانچ کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے جس سے نہ صرف زمہ داروں کا تعین ہوسکے گا بلکہ غلط طریقے سے پاس کیے گئے طلبہ کے نتائج بھی منسوخ ہوسکیں گے ۔