• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل حملے، ریاض ایئرپورٹ پر پروازیں معطل، سعودی اتحاد کی حوثیوں پر بمباری

ریاض(اے ایف پی، شاہد نعیم، جنگ نیوز)سعودی حکام نے ہفتے کے روز ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرحوثیوں کے تازہ میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد ہوائی اڈے پر آپریشنز معطل کر دیے، سعودی اتحاد کی حوثیوں کے 130 ٹھکانوں پر بمباری، حوثیوں ویمنی فورسز میں مندب کے قریب شدید لڑائی، 63افراد ہلاک ہوگئے ، مغربی سفارت خانوں کی اپنے شہریوں کو ریاض ائیر پورٹ سے دور رہنے کی ہدایت، کینیڈا، جرمنی اور اسپین نے شہریوں کو خبردار کردیا، روسی صدرولادیمیر پوٹن ایران جنگ ختم کرانے کیلئے متحرک، تہران کی جنگ بندی شرائط ٹرمپ تک پہنچا دیں ۔آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا سپر آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگیا ، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ ٹینکر طے شدہ راستے سے ہٹ کر گزر رہا تھا ۔متحدہ عرب امارات کے نیشنل گارڈ نے ہفتے کے روز بتایا کہ خلیج کے پانیوں میں اس کے ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد جہاز پر سوار 22 ایشیائی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ مملکت میں جاری صریح حملوں میں سول ایوی ایشن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریاض ائیر پورٹ پر نئے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید