• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکرٹ لیبارٹری کے سونے و چاندی کے قیمتی اثاثوں کی ریکوری کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد ( ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ) لیبارٹری کے قیمتی اثاثوں سونے اور چاندی کی ریکوری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی کے کنوینر ڈائریکٹر جنرل پکرٹ انجینئر اقبال حسین ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر پکرٹ \ اے ای اے ڈاکٹر طاہر محمد اور ڈپٹی سائنٹفک ایڈوائزر (آئی ایل ) سدرہ ریاض اعوان شامل ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پکرٹ لیبارٹری میں موجود سونے اور چاندی کے تمام اثاثوں کی جسمانی جانچ پڑتال کرکے جامع فہرست مرتب کرے، جس میں ہر چیز کی درست مقدار، وزن، نوعیت، تفصیل اور موجودہ حالت ریکارڈ کی جائے ، کمیٹی کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ نگرانوں اور لیبارٹری کے عملے کے بیانات بھی حاصل کرے گی، قیمتی اثاثوں کی ریکوری اور تصدیق کی نگرانی کرے گی اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کی موجودگی میں ریکوری و تصدیق کی رپورٹ تیار کرے گی، کمیٹی کو اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید