• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں بچھڑنے والی 2 بہنوں کی سافٹ بال ٹورنامنٹ میں اچانک ملاقات

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست مونٹانا میں سافٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سافٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران بچپن میں بچھڑ جانے والی 2 بہنیں آمنے سامنے آگئیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ 19 سالہ سمانتھا رینسولڈ  اپنے کالج کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہی تھیں کہ اچانک ان کی ساتھی کھلاڑی نے مخالف ٹیم کی 18 سالہ کھلاڑی کیان ڈین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمانتھا رینسولڈ سے غیر معمولی حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں بہنوں کو بچپن میں الگ الگ خاندانوں نے گود لیا تھا، اس لیے وہ ایک دوسرے سے لاعلم تھیں، لیکن سمانتھا رینسولڈ کو یہ معلوم تھا کہ ان کی ایک چھوٹی بہن تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ میچ کے بعد جب سمانتھا رینسولڈ نے اس کیان ڈین کے بارے میں اپنی والدہ کو کیان ڈین کے بارے میں بتایا جس کے بعد اُنہوں نے فہرست میں تمام کھلاڑیوں کے نام اور پیدائشی تفصیلات کا جائزہ لیا تو انکشاف ہوا کہ دونوں سگی بہنیں ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ظاہری مشابہت کے علاوہ دونوں کی پسند اور کھیل کا انداز بھی ایک جیسا تھا۔

اس کے علاوہ دونوں نے ہائی اسکول میں ایک ہی پوزیشن اور ایک جیسے جرسی نمبر کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید