امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں ہونے والے ایک مقابلے میں مقامی کسان کے کاشت کردہ دیوہیکل کدو جس کا وزن 3,156 پاؤنڈ وزنی نکلا، اب امکان ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل قائم ہونے والا ایک عالمی ریکارڈ انکا کدو توڑ دے۔
رہوڈ آئی لینڈ کے شہر کووینٹری سے تعلق رکھنے والے رون ویلس نے اپنا غیرمعمولی کدو وارن میں منعقدہ سدرن نیو انگلینڈ جائنٹ پمپکن ویٹ آف مقابلے میں وزن کرنے کے لیے پیش کیا۔
کدو کا سرکاری وزن 3,156 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ دنیا کا پہلا ایسا کدو بن گیا جس کا وزن 3,000 پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔
اگر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس وزن کی تصدیق کر دی گئی تو ویلس کا کدو عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لے گا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک دیوہیکل کدو کے پاس تھا، جس کا وزن 3 اکتوبر کو انگلینڈ کے علاقے برکشائر میں منعقدہ وارگریوو نرسری جائنٹ پمپکن ویٹ آف مقابلے میں 2,856.8 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رون ویلس اس سے قبل 2012 میں بھی اس وقت عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، جب وہ ایک ٹن سے زیادہ وزنی کدو اگانے والے دنیا کے پہلے کاشت کار بنے تھے۔