• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کے 10 اسپاٹ کارگو خریدنے کا فیصلہ کرینگے

اسلام آباد (خالد مصطفی) پاکستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری کے معاملے پر حکومت ایک اہم اور مہنگے فیصلے کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے سردیوں میں گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی منڈی سے 10 اسپاٹ کارگو خریدنے کی تجویز دی ہے، جن پر ایک ارب ڈالر سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے، جبکہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل (این سی ایم سی) موجودہ سپلائی معاہدوں کے تحت نسبتاً سستی ایل این جی حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے محدود ذخائر کو محفوظ رکھنے کا حامی ہے۔ معاملے سے باخبر پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق دونوں اداروں کے مختلف مؤقف کے باعث حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے کہ موسمِ سرما کے لیے کتنے اسپاٹ کارگو خریدے جائیں۔دوسری جانب این سی ایم سی کا خیال ہے کہ مہنگی اسپاٹ خریداری پر زیادہ انحصار کرنے کے بجائے موجودہ معاہدوں کے تحت اضافی کارگو حاصل کیے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید