کراچی (اختر علی اختر)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ثقافتی تبادلے اور مشترکہ فلم سازی ہوگی کراچی میں تقریب میں سری لنکا، روس، ایران اور عمان کے قونصل جنرلز سمیت اہم شخصیات کی شرکت پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ فلم سازی کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ دونوں اسلامی ممالک کے عوامی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایسی فلمیں اور ڈرامے بنانے کے امکانات پر کام کر رہے ہیں، جو دونوں خطوں کی مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافت کی عکاسی کریں۔