• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سفیر کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم---فائل فوٹو
 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم---فائل فوٹو 

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔

ایرانی سفیر نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں 3 منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور 1 خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق بچوں میں 6 بچیاں بھی شامل ہیں۔

سی سی پی او میاں سعید کا کہنا ہے کہ نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید