فن لینڈ کے شہر جارونپا میں پیش آنے والے اس دلچسپ واقعے نے سوشل میڈیا اور ریکارڈ بک میں دھوم مچا دی، جہاں ایک شیف نے انتہائی کم وقت میں سوڈا کی بوتل غائب کردی۔
ٹومی کوٹیلائنن نے اپنے اس ورلڈ ریکارڈ کے لیے ’یافا‘ نامی فنش اورنج سوڈا کا انتخاب کیا، جسے وہ دنیا کا ’بہترین مشروب‘ قرار دیتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے مقرر کردہ 5 سیکنڈز کا ہدف تھا، جسے اس نوجوان نے محض 3.16 سیکنڈز میں باآسانی عبور کر کے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا۔
شیف ٹومی کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ مستقبل میں اس سے بھی کم وقت میں یہ کارنامہ انجام دینے اور دیگر اسپیڈ ڈرنکنگ ریکارڈز توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔