• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد (عاصم جاوید) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دہشتگردی کی مذمت اور نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات بند کرنے کا اعلان کر دیا، بانی سے ملاقات اور صحت کی معلومات ملنے تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، مذاکرات کے تمام اختیارات محمود خان اچکزئی کے پاس ہونگے، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ نئی پالیسیاں اپنانے کے بجائے خیبر پختونخوا اسمبلی سے منظور شدہ امن جرگہ کی مشترکہ قرارداد پر فوری عمل درآمد کیا جائے، اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت اور اسے واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ جمعرات کو جاری کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید