اسلام آباد (خالدمصطفیٰ) سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ (سی پی ایل) نے 30جون کو چُرنا جزیرے کے قریب تیل کے اخراج کے واقعے سے نمٹنے کے لیے خصوصی بحری جہازوں، تیل کی آلودگی پر قابو پانے والے آلات اور تربیت یافتہ عملے کو فوری طور پر متحرک کرکے پاکستان کے ساحلی پانیوں کے تحفظ میں بروقت کارروائی اور اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت اجاگر کر دی۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے واقعے پر فوری ردعمل دینے پر سینرجیکو کو باضابطہ طور پر سراہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیل کا اخراج ایک نامعلوم گزرنے والے بحری جہاز کی جانب سے بلج واٹر کے اخراج کے باعث ہوا۔