اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )عالمی توانائی کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عالمی معیشت کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی بجا دی ہےقر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ 9 بڑی معیشتوں میں نقل وحمل کے اخراجات، خوراک اور صنعتی پیداوار مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس سے گھریلو بجٹ، کمپنیوں کے منافع اور مرکزی بینکوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ بھی جنم لے رہاہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔