• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: رواں سال جرائم کے 1419 مقدمات درج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد میں رواں سال اغوا، جنسی جرائم، ڈکیتی، گاڑی چوری اور قتل کے 1419 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس دستاویز کے مطابق 5 اقسام کے جرائم میں 2428 ملزمان نامزد کیے گئے جن میں سے 876 گرفتار جبکہ 1550 تاحال مفرور ہیں۔

دستاویز کے مطابق ڈکیتی اور گھروں و دکانوں میں لوٹ مار کے 723 مقدمات درج ہوئے، اغوا کے 491 اور جنسی جرائم کے 177 مقدمات سامنے آئے، جنسی جرائم میں 254 ملزمان نامزد کیے گئے جبکہ اغوا کے مقدمات میں 327 ملزمان مفرور ہیں۔

پولیس دستاویز کے مطابق قتل کے 74 مقدمات درج ہوئے جن میں 192 ملزمان نامزد اور 80 مفرور ہیں، گاڑی چوری کے 70 مقدمات درج ہوئے جن میں 52 ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 771 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، 380 مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے جا چکے ہیں، 200 مقدمات منسوخ جبکہ 68 مقدمات غیر ٹریس شدہ ہیں۔ 

اس کے علاوہ 610 مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید