شارجہ اسلامک بینک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ تعاون کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی شارجہ اسلامک بینک کے وفد سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سکوک کے اجرا میں بینک کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ کی جانب سے ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیشرفت کو اجاگر کیا گیا۔
جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکوک کے ممکنہ اجرا، پانڈا بانڈز کے اجرا اور یورو بانڈز کی ٹوکنائزیشن کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔