اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)پیر کی شام دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا، سینٹ میں آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا جس کیلئے طویل 79نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، 10نئے بل متعارف کروائے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں سے رپورٹ کردہ 13 بل منظوری کیلئے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ، ارکان کی طرف سے سات بل واپس لئے جائیں گے ، 8تحاریک اور 5قراردادیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جو پیش کی جائیں گی۔