اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تبدیلی کے حوالے سے اطلاعات کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو بانی چیئرمین کا اعتماد حاصل ہے، انہیں بات چیت کرنے اور فیصلے کرنے کا اختیار بھی بانی نے ہی دیا ہے اور وہی فیصلے کریں گے۔