• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ممالک میں 17 نان کیرئیر پاکستانی سفراء تعینات، تفصیلات ایوان بالا میں پیش

اسلام آباد (عاصم جاوید، ساجد چوہدری) مختلف ممالک میں 17نان کیرئیر پاکستا نی سفیر تعینات ،وزارت خارجہ نے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دیں، فہرست میں1ریٹائرڈ ائیر مارشل ، 1ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ، 1ریٹائرڈ وائس ایڈمرل ، 6 سابق میجر جنرل اور 3 ڈاکٹر شامل ہیں ۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت میجر جنرل ریٹائرڈ کامران تبریز نائیجیریا ، میجر جنرل ریٹائرڈ خرم سرفراز خان اردن، ڈاکٹر یوسف جنید ترکیہ اور ڈاکٹر فریال لغاری ترکمانستان میں پاکستان کے نان کیرئیر سفیر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید