• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سنجیدہ ہے تو وزیراعظم خود دعوت دیں، اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (عاصم جاوید/نیوز ایجنسی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت اگر مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو وزیراعظم خود دعوت دیں، ورنہ بات چیت کا مذاق اڑانے والوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کی ترقی اور نظام پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف ضروری ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرتے کرتے ان کی حکومت چلی گئی، انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ بانی کی اہلیہ، تین بہنیں، بھتیجا اور کزن جیل میں ہیں،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی سے متعلق غلط بیانیہ بنایا گیا، مذاکرات کو جان بوجھ کر ناکام بنایا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے موجودہ سیاسی صورت حال پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اچکزئی نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر کا ریکارڈ محفوظ رکھنا آئینی تقاضا ہے تاکہ عوام خود فیصلہ کر سکیں کہ ان کے نمائندے کیا کہتے ہیں۔ ان کے مطابق پارلیمانی تقاریر قوموں کی تاریخ محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہوتی ہیں، اور پارلیمنٹ میں جو باتیں ان کا حق ہیں، ان کے لیے بھی لڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا اختیار قوانین کی کتاب کے مطابق ہونا چاہیے، جبکہ قومی اسمبلی میں بعض ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں اور بعض کے نہیں۔

اہم خبریں سے مزید