اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی معاملات پر بلا تصدیق فوری ردعمل میں احتیاط کرنی چاہئے ،پارٹی کے تمام اہم فیصلوں، مشاورت میں خیبر پختونخوا کی قیادت اور اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائیگا ، پارٹی کے اندرونی معاملات، خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی اور صوبائی تنظیم سے متعلق ایک بیان ایکس پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنی ہی جماعت کے معاملات پر حقائق کی تصدیق کے بغیر فوری ردِعمل دینے میں احتیاط کرنی چاہئے۔