اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)2لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے مل وار کوٹے پر عمل درآمد کی ہدایت، حکومت پاکستان کی وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظور شدہ 2لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے مل وار کوٹے پر عمل درآمد کی غرض سے وزارتِ تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو وی بوک (WEBOC) میں کوٹہ درج کرنے کا عمل موجودہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔