اسلام آباد (ساجد چوہدری )سرکاری ویب پورٹلز، مالیاتی اداروں اور اہم معلوماتی نظاموں کو سائبر حملوں اور ہیکنگ کا خطرہ ، نیشنل سرٹ نے پی ایچ پی سسٹمز میں سنگین سائبر خامیوں سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ، وزارتوں، سرکاری محکموں، ریگولیٹرز اور سرکاری کمپنیوں کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ویب پورٹلز، مالیاتی اداروں اور کاروباری ایپلی کیشنز کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔