اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان بھر میں گھریلو گیس ایل پی جی کی قیمت 100 روپے کلو تک کم ھو گئی۔ ایران سے ایل پی جی ( لیکوئیڈ پٹرولیم گیس) کی تفتان لینڈ روٹ بارڈر کے ذریعے باوزرز آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان میں جمعہ کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاھور، گوجرانوالہ، پشاور اور دوسرے شہروں میں ایل پی جی کا گھریلو 11 کلو گرام سلنڈر سات ھزار کی بجائے چھ ھزار روپے اور تیس کلوگرام گیس والا کمرشل سلنڈر 18 ھزار سے کم ھو کر 14 ھزار روپےمیں دوبارہ دستیاب ھونے لگا ھے آئیندہ ھفتہ گھریلو گیارہ کلو وزنی گیس سلنڈر 3600 روپے میں ھونے کا امکان ہے۔