• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍٍٍٍٍٍٍٍٍشہزادہ ولیم شاہی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل کیا بننا چاہتے تھے؟

برطانوی شہزادہ ولیم---فائل فوٹو
برطانوی شہزادہ ولیم---فائل فوٹو 

برطانوی شہزادے ولیم نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل میں پولیس افسر اور ڈی جے بننے کی خواہش رکھتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں ڈی جے کے طور پر زیادہ اچھا ثابت نہ ہوتا۔

شہزادہ ولیم نے گزشتہ روز گراہم نورٹن کے پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ اگر میں تخت کا وارث نہ ہوتا تو پولیس افسر بننے کا انتخاب کر سکتا تھا کیونکہ میرے خیال میں، میں اس پیشے میں اچھا کام کر سکتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی کے ایک مرحلے پر مجھے ڈی جے بننے کا بھی شوق ہوا لیکن میں اس کام میں زیادہ اچھا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ شاہی ذمے داریاں مکمل طور پر سنبھالنے سے قبل شہزادہ ولیم فضائی ایمبولینس کے پائلٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل وہ برطانوی فضائیہ میں تلاش اور امدادی کارروائیوں کے پائلٹ بھی رہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی پسندیدہ فلموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بامعنی موضوعات اور سنسنی خیز واقعات پر مبنی فلمیں پسند ہیں۔

برطانوی شہزادے نے بتایا کہ میں معروف فلم ساز کرسٹوفر نولان کا مداح ہوں، مجھے ان کی سیریز ’دی ڈارک نائٹ‘ بے حد پسند ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے شروع کیے گئے منصوبے ارتھ شاٹ انعام کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید