• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ یو ایف او فائلز میں امریکی حساس تنصیب کے اوپر ’سیاہ تکون‘ نما پراسرار شے دیکھے جانے کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پینٹاگون کی خفیہ یو ایف او سے متعلق نئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی حساس تنصیب کے اوپر ’سیاہ تکون‘ نما پُراسرار شے دکھائی دی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع نے گزشتہ روز یو ایف او سے متعلق دستاویزات کا نیا مجموعہ جاری کیا، جس میں مذکورہ واقعے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان دستاویزات میں 2 سینئر فوجی مبصرین کی ایک رپورٹ بھی شامل ہے۔

دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں مغربی امریکا میں واقع ایک حساس مقام کے اوپر غیر معمولی رفتار سے پرواز کرتی ہوئی سیاہ تکون نما پُراسرار شے دکھائی دی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم اڑنے والی شے میں روایتی فوجی طیاروں سے وابستہ کوئی نمایاں خصوصیت دکھائی نہیں دی۔

دعوے کے مطابق یہ شے چند ہی لمحوں میں اچانک اور خاموشی سے غائب ہو گئی، جبکہ اس کے پیچھے نہ تو دھویں یا گیس کا کوئی نشان باقی رہا اور نہ ہی اس کی موجودگی کا کوئی دوسرا ثبوت ملا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید