اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )جمعہ 24 اکتوبر کو شوگر انڈسٹری کے تینوں صوبوں میں چینی کے کلوزنگ ریٹ جنگ کو درج ذیل ریکارڈ کرائے گئے ساوتھ پنجاب شوگر ملوں کے بارہ ھزار چار سو چالیس روپے، فی سو کلوگرام، سنٹرل پنجاب شوگر ملوں کے بارہ ھزار سات سو پچیس روپے ف سو کلوگرام، خیبرپختونخوا شوگر ملوں کے فی سو کلوگرام بارہ ھزار چھ سو دس روپے لوئر سندھ شوگر ملز کے کلوزنگ فی سو کلوگرام نرخ بارہ ھزار پنچ سو پچیس روپے اور اپر سندہ کے بارہ ھزار چار سو پچیس روپے فی سو کلوگرام ھیں جب کہ وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چینی کے پرچون نرخ ڈیڑھ سو روپے فی کلو جمعہ 24 اکتوبر کو رھے اس طرح ڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیئر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو درست قوم کو بتایا کہ پاکستان میں چینی کے ریٹ 155 روپے فی کلو سے آج بھی کم ہیں۔