• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: سپر ہیروز کے ملبوسات پہن کر لوگوں کی حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت

اسکرین گریب — بشکریہ ایجنسی اے ایف پی
اسکرین گریب — بشکریہ ایجنسی اے ایف پی

فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد کو فرانس میں ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد نے احتجاج میں صرف شرکت ہی نہیں کی بلکہ ہمت کے ساتھ واٹر کینن کا سامنا بھی کیا اور دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے بازی بھی کی۔


احتجاج کے دوران دیگر مظاہرین ان 2 افراد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسپائیڈر مین، سپرمین اور ڈیڈپول جیسے کرداروں کے لباس پہنے افراد بھی دکھائی دیے ہیں۔


اس سے قبل نپولین بوناپارٹ اور بیٹ مین کا روپ دھارے افراد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

مظاہرین میں سے کئی افراد کو ہیلمٹ، ماسک اور حفاظتی چشمے پہنے بھی دیکھا گیا، تاکہ پولیس کی جانب سے ہونے والے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے ممکنہ اثرات سے بچا جاسکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید