• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی قیمتیں گذشتہ ایک سال میں 25 فیصد تک کم ہوئی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن-نارتھ زون نے کہا ہے کہ  ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق چینی کی قیمتیں گذشتہ ایک سال کے عرصے میں 25 فیصد تک کم ہوئی ہیں اور شوگر سیکٹر کو  بدستور مالی بحران کا سامنا ہے جس میں حکومت کی جانب سے پالیسی فیصلوں میں تاخیر کے باعث مزید شدت آئی ہے۔ اس عرصے کے دوران شوگر انڈسٹری کو 98 اَرب روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔10 لاکھ میٹرک ٹن  اضافی چینی برآمد ناگزیر ہوگئی ہے، ترجمان نے کہا کہ کرشنگ سیزن 26-2025کے اختتام کے بعد سےپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  نے بارہا اس بات کی نشاندہی کی کہ ملک میں 13 لاکھ  میٹرک ٹن فاضل چینی موجود ہےمگر شوگر انڈسٹری کی جانب سے اس فاضل چینی کی بروقت برآمد کیلئے کی گئی بارہا  درخواستوں کو حکومت نے نظر انداز کر دیا جس کی وجہ سے شوگر انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار  ہے۔

اہم خبریں سے مزید