اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس، شرح سود 12فیصد ہونے کا امکان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج 26 اکتوبر کو گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود کا فیصلہ کرے گی۔ معاشی و مالیاتی ماہرین کے مطابق موجودہ شرح سود 11.5 فیصد سے 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12 فیصد مقرر کیے جانے کا زیادہ امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا مطالبہ بھی زیر بحث آ سکتا ہے۔