دبئی(سبط عارف) دبئی پولیس نے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے پیدل چلنے والوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ کراسنگ کی بجائے کسی دوسری جگہ سے سڑک پار کرنے یا پیدل چلنے والے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کریں گے تو 400 درہم یعنی 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔