لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت ریاست گجرات کے ضلع کچھ کے حساس سر کریک علاقے میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے چار پاکستانی ماہی گیروں کو مبینہ طور پر بھارتی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کر لیا ہے جب کہ ان کی فائبر ماہی گیری کشتی بھی ضبط کر لی گئی۔ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے الزام لگایا ہے کہ سندھ کے چاچ جان خان گاؤں کے رہائشی چار ماہی گیر قادر تیمور، محمد موسیٰ، اصغر تیمور اور احسن جٹ ماہی گیر بھارتی پانیوں میں کیکڑے پکڑنے کی غرض سے داخل ہوئے تھے جب انہیں سر کریک کے دلدلی اور حساس علاقے میں روک لیا گیا۔