مصر سے سرحد عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہونے والے مصری شہری کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری شہری رات کے وقت نیتزانا کے قریب سرحدی باڑ عبور کر کے اسرائیلی علاقے میں داخل ہوا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شہری کو مزید پوچھ گچھ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔