• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سونا اسمگل کرنیوالی خاتون کون ہے؟

— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پہیلیاں حل کرنا انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت مفید عمل ہے کیونکہ اس سے دماغ کی ورزش ہوتی ہے۔

پہیلیوں کو حل کرنے سے ناصرف انسان کی ذہانت بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بروقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ پر اکثر ہی دلچسپ پہیلیاں وائرل ہوتی رہتی ہیں اور بہت سے صارفین کو یہ پہیلیاں حل کرنا پسند بھی ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بھی پہیلیاں حل کرنا پسند ہے تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں اور یہ بتائیں کہ جہاز میں بیٹھی 3 خواتین میں سے کون سونا اسمگل کر رہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں 3 خواتین جہاز میں سفر کرتی نظر آ رہی ہیں، پہلی خاتون سرخ لباس میں ہے اور بظاہر حاملہ ہے، دوسری خاتون سفید شرٹ پہنے کتاب پڑھ رہی ہے، جبکہ تیسری سبز لباس میں بیٹھی ہے اور وہ بھی بظاہر حاملہ ہے۔

اس پہیلی کا صحیح جواب دینے کے لیے تصویر میں تمام باریک تفصیلات اور غیر معمولی چیزوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ 

اس تصویر میں بظاہر ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا جو مشکوک ہو اور اس سے سونا اسمگل کرنے والی خاتون کی شناخت میں مدد مل سکے لیکن اگر باغور جائزہ لیا جائے تو یقیناً اسمگلر خاتون کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

صحیح جواب تلاش کرنے کے لیے اپنی مشاہداتی صلاحیت اور منطقی سوچ کو آزمائیں اور اندازہ لگانے کی کوشش کریں کہ ان 3 خواتین میں سے کون سونا اسمگل کر رہی ہے۔

آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہو گا؟

اگر آپ کو پہیلی کا صحیح جواب نہیں ملا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ صحیح جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔

پہیلی کا صحیح جواب

اس تصویر میں نظر آنے والی تینوں خواتین میں سے پہلی خاتون جو سرخ لباس میں ہے اور دوسری خاتون جو سفید شرٹ پہنے کتاب پڑھ رہی ہے بہت سکون سے اپنی سیٹ پر بیٹھی ہیں جبکہ تیسری خاتون جو کہ سبز لباس میں ہے وہ تھوڑی چوکنا ہو کر بیٹھی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سبز لباس میں ملبوس خاتون حاملہ نہیں ہے بلکہ سونا اسمگل کر رہی ہے۔

— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
— فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 


دلچسپ و عجیب سے مزید