• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان قیادت پر پھٹ پڑے، مذاکرات پر زور

اسلام آباد (جنگ نیوز، عاصم جاوید )پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی ارکان اپنی قیادت پر پھٹ پڑے اورمذاکرات پرزورد یا۔ ارکان نے سوال اٹھایا کہ پلان اے، بی، سی اور ڈی کی باتیں تو ہوئیں لیکن عملی منصوبہ بندی کہاں ہے؟ اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے سیاسی رابطوں اور مذاکرات میں کامیاب نہ ہونے پر بھی تحفظات ظاہرکئے گئے۔تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (PTI)کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے کہا کہ لانگ مارچ کی حکمت عملی نہیں بنی، ارکان کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا، ایک صوبے میں حکومت چلی گئی، پارٹی کا ردعمل کہاں ہے؟اجلاس میں پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی جانب سے صوبائی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور احتجاجی حکمت عملی پر اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں مذاکرات یا احتجاج سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی ، اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی سیاسی رابطوں اور مذاکرات میں کامیاب نہ ہو سکے، ارکان نے گورنر راج اور ایمرجنسی پر خاموشی نہیں بلکہ مؤثر ردعمل دینے کی تجویز دی ۔ اجلاس میں اراکین سے حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے یااحتجاج بڑھانے کے حوالے سےرائے بھی طلب کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید