اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے ٹیکس حکام کو افسران اور اہلکاروں کی معمولی خلاف ورزیوں پر معطلی کی سفارشات بھجوانے سے گریز اور معطلی سے قبل ٹھوس شواہد، ابتدائی انکوائری اور تحریری وجوہات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔