اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے چار افسران و اہلکاروں کی معطلی کی مدت میں مزید 60یوم کی توسیع کیلئے جمعرات کو چار الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ان لینڈ ریونیو کے4افسروں کے تقررو تبادلے کے نوٹیفکیشن، ڈی جی انٹرنل آڈٹ چیئرمین کو رپورٹ کرنے کے پابند کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) فیصل آباد کے آفس سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم اور انسپکٹر ان لینڈ ریونیو خالد محمود کھوکھر کی معطلی کی مدت میں 28اکتوبر 2026سے مزید 60یوم کی توسیع کی گئی ہے۔